کابل، تخار اور غزنی میں حملے، چوکی فتح، 22 ہلاک وزخمی، ٹینک واسلحہ غنیمت

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے عمری آپریشن کے سلسلے میں کابل، تخار اور غزنی صوبوں میں کٹھ پتلی دشمن کو نشانہ بنایا۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کے لگ بھگ صوبہ کابل ضلع پغمان کے سوکئی کے علاقے میں بم دھماکہ سے دو پولس اہلکار زخمی ہوئے۔ دریں […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے عمری آپریشن کے سلسلے میں کابل، تخار اور غزنی صوبوں میں کٹھ پتلی دشمن کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کے لگ بھگ صوبہ کابل ضلع پغمان کے سوکئی کے علاقے میں بم دھماکہ سے دو پولس اہلکار زخمی ہوئے۔

دریں اثناء زخمیوں کو لے جانے والے ٹینک پر دھماکہ ہوا، جس سے مزید 8 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

دوسری جانب جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے امریکی جاسوس اور خفیہ ادارے کے کارکن ضابط شاہ لالا کو مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے ضلع چارآسیاب کے سقاوہ دشت کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر میزائل داغے، جو  اہداف پر گر کر دشمن کے لیے جانی و مالی نقصانات کے سبب بنے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے لگ بھگ صوبہ تخار ضلع خواجہ غار کے گورتپہ کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجوؤں کی چوکی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات شرپسندوں میں سے دو گرفتار جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اور مجاہدین نے ایک ٹینک اور مختلف النوع ہلکے و بھاری ہتھیار اور فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

صوبہ غزنی سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے لگ بھگ صدر مقام غزنی شہر کے قریب واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک جبکہ سات زخمی ہوئے۔

اسی طرح بدھ کےروز مغرب کے وقت گنج کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوا۔