کابل

کابل، سیاسی کمیشن کا اجلاس ، متعدد ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

کابل، سیاسی کمیشن کا اجلاس ، متعدد ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے سیاسی کمیشن کا باقاعدہ اجلاس نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

صدارتی محل ارگ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق: اس اجلاس میں ملک اور خطے کی تازہ ترین صورتحال، دوحہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس اور بے گھر ہونے والے شہریوں تک انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے جامع بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں متعدد ممالک کے ساتھ تعلقات اور رابطوں کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ایجنڈے کے مطابق ضروری فیصلے کئے گئے۔

نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر نے اس سے قبل امارت اسلامیہ کے ساتھ خطے کے ممالک کے سیاسی تعلقات کی بہتری کی یقین دہانی کرائی تھی۔