کابل

کابل، غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کے لیے ہسپتال میں الگ شعبے کا افتتاح

کابل، غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کے لیے ہسپتال میں الگ شعبے کا افتتاح

 

کابل ( بی این اے ) وزارت صحت عامہ نے وسطی کابل میں 102 بیڈز ہسپتال میں غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کے لیے ایک علیحدہ شعبہ کھول لیا ہے۔
وزارت صحت عامہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت کے ڈائریکٹر طبی خدمات مولوی عبدالولی حقانی نے مذکورہ اسپتال میں غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کے شعبے کا افتتاح کیا۔
انہوں نے اسے غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج میں ایک اہم قدم قرار دیا۔
انہوں نے مذکورہ ہسپتال کے عملے سے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے دیگر شعبوں سمیت اس شعبے پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ مریضوں کو معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔
یاد رہے غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کا شعبہ عالمی ادارہ صحت کے مالی خرچ پر بنایا گیا ہے جو 20 بیڈز پر مشتمل ہے۔