کابل، غزنی و بلخ ، چوکیاں فتح، دشمن فرار، 14 ہلاک و زخمی

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، غزنی اور بلخ صوبوں میں دشمن کی چوکیوں اور کاروان پر حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ کابل ضلع سروبی کے ماہیپر کے علاقے گزک نامی چوکی پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، غزنی اور بلخ صوبوں میں دشمن کی چوکیوں اور کاروان پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ کابل ضلع سروبی کے ماہیپر کے علاقے گزک نامی چوکی پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے ایک ہلاک جبکہ دو زخمی اور دیگر فرار ہوئے اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی غنیمت کرلی۔

دوسری جانب صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے خشک کے علاقے میں واقع دو چوکیوں کومجاہدین کی مسلسل حملوں کی خوف سے چھوڑ کر فرار ہوئے۔

دریں اثناء ضلع قرہ باغ کے شاغولی کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں نے جانی و مالی نقصانات اٹھاتے ہی فرار کی راہ اپنالی اور مجاہدین نے فوجی سازوسامان وغیرہ کو بھی تحویل میں لیا۔

صوبہ بلخ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز شام کے وقت ضلع چاربولک کے تیمورک ارو سبوسخور کے علاقوں میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر ہلکے وبھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دشمن فرار اور اس دوران 6 فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی  ہوئے، ایک ٹینک، ایک ڈی سی توپ اور ایک سپلائی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی۔