کابل

کابل، میونسپلٹی کی جانب سے مویشی منڈی کے لیے دائمی مقامات کے تعین کا فیصلہ

کابل، میونسپلٹی کی جانب سے مویشی منڈی کے لیے دائمی مقامات کے تعین کا فیصلہ

مئیر کابل مولوی عبدالرشیدکی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شہر بھر میں جگہ جگہ قائم مویشی منڈیوں سے درپیش مسائل اور ان کے حل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مویشی منڈیوں سے پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی، گندگی اور شہری نظم و ضبط میں خلل کے باعث فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے چار زونوں میں مویشی منڈی کے دائمی جگہ مختص کی جائے گی۔
مویشی منڈی کے لیے مختص مقامات کے تعین کے بعد شہر بھر میں سے چھوٹی بڑی مویشی منڈیوں کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ مویشی تاجر اس بات کے پابند ہوں گے کہ جگہ جگہ شاہراہوں پر مویشی کی خرید و فروخت نہ کریں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مویشی تاجر مخصوص مویشی منڈیوں میں ہی خرید و فروخت کریں گے جہاں انہیں میونسپل کمیٹی کی جانب سے حفظان صحت اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے اصولوں کے مطابق ماحول دیا جائے گا۔