کابل

کابل، 40 ملین افغانی کی لاگت سے چار منصوبے مکمل

کابل، 40 ملین افغانی کی لاگت سے چار منصوبے مکمل

کابل(بی این اے )
کابل میونسپلٹی حکام کے مطابق ، کابل کے پانچویں ضلع کے سرائے ہراتی اور غازی محمد خان جان کے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے چار منصوبے مکمل کر کے ان کا افتتاح کیاگیا ۔
کابل میونسپلٹی کے پراجیکٹس اور پروگرامز کے سربراہ انجینئر میر الرحمن ناصری نے کہا کہ مذکورہ پراجیکٹس اقوام متحدہ کے پروجیکٹ سروسز آفس کی مدد سے نافذ کیے گئے تاکہ سہولیات سے محروم علاقوں کے رہائشیوں کے لیے کام کے مواقع اور سہولیات فراہم کی جا سکیں .
واضح رہے کہ مذکورہ منصوبے 40 ملین افغانی کی لاگت سے چھ ماہ کے اندر مکمل ، اور بہت سے شہریوں کو کام کے مواقع فراہم بھی کردیے گئے۔