کابل

کابل: بڑی شاہراہوں پر ہر 100 کلومیٹر کے فاصلے پر مسجد بنانے کا فیصلہ

کابل: بڑی شاہراہوں پر ہر 100 کلومیٹر کے فاصلے پر مسجد بنانے کا فیصلہ

کابینہ اجلاس میں بڑی شاہراہوں پر مساجد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
رئیس الوزراء ملا محمد حسن اخوند کی زیر صدارت کابینہ کے 29ویں اجلاس میں وزارت تعمیرات عامہ کو ہر 100 کلومیٹر کے بعد خواتین اور مردوں کے لیے مساجد تعمیر کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ اس کے علاوہ وزارت حج و اوقاف کے نائب وزیر کی قیادت میں ایک وفد کو کابل شہر میں مساجد کی تعمیر کے لیے مناسب جگہوں کا انتخاب کرنے اور کابینہ کے اگلے اجلاس میں اپنی معلومات شریک کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔