کابل

کابل: تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹیکسی کے کرایوں میں نمایاں کمی ہوئی

کابل: تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹیکسی کے کرایوں میں نمایاں کمی ہوئی

 

وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے شہروں میں سفر کے لیے ٹیکسی کے کرایوں میں کمی آئی ہے۔ مذکورہ وزارت کا کہنا ہے : ڈرائیورز کی جانب سے خلاف ورزیوں کو روکنے اور قانون پر بہتر طریقے سے عمل درآمد کے لیے انہوں نے ٹیکسی اڈوں پر خصوصی افراد کو تعینات کیا ہے۔ دوسری جانب وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے پرائس کنٹرول کے باعث کابل کے شہری خوش ہیں۔ اس سے قبل تیل اور گیس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا تھا اور شہروں میں گاڑیوں کے کرائے بھی بڑھ گئے تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔