کابل

کابل: جوائنٹ کمباٹ ٹریننگ کمانڈ سے 400 نوجوان افسران کی گریجویشن مکمل

کابل: جوائنٹ کمباٹ ٹریننگ کمانڈ سے 400 نوجوان افسران کی گریجویشن مکمل

 

400 نوجوان افسران آج وزارت دفاع کی جنگی تربیتی کمانڈ کے مختلف پیشہ ورانہ، فکری اور فوجی تربیت کے بعد فارغ التحصیل ہوئے۔
کمانڈر برائے تربیت و تعلیم الحاج ملا عبدالجبار “صدیقی” نے فارغ التحصیل مجاہدین سے خطاب کرتےہوئےکہا: آپ نے جو تربیت یہاں سے حاصل کی ہے اسے اہل وطن اور اسلامی نظام حکومت کی حفاظت کے لیے استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اور آپ کو احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور پورے خلوص اور بلند عزم کے ساتھ اپنی حکومت کی مضبوطی اور حفاظت میں حصہ لینا چاہیے۔

نیز ان فارغ التحصیل طلباء نے یقین دلایا کہ ہم پورے خلوص اور دیانت کے ساتھ اس حکومت اور ملک کی حفاظت کریں گے اور تمام معاملات میں اپنے امیر کی اطاعت کریں گے۔