کابل شہر میں حملے و دھماکے، گاڑی تباہ،5 ہلاک و زخمی

منصوری آپریشن کےسلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل شہر میں دشمن کو نشانہ بنایا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب رات گئے کابل شہر کے حلقہ نمبر8 کے چمن ڈنڈ کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔ دوسری […]

منصوری آپریشن کےسلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل شہر میں دشمن کو نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب رات گئے کابل شہر کے حلقہ نمبر8 کے چمن ڈنڈ کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب سنیچر کےروز صبح کے وقت کابل شہر کے حلقہ نمبر7 کے مکرویان کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں حشمت اللہ نامی فوجی مارا گیا۔

دریں اثناء سنیچر کےروز دوپہر کے وقت کابل شہر کے بنی حصار کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار تین اہلکار زخمی ہوئے۔

اسی طرح سنیچر کےروز دوپہر سے قبل خیرخانہ کے علاقے میں مجاہدین نے ایک فوجی کو مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں قتل کردیااور ان کے پستول کو غنیمت کرلی۔