کابل

کابل میونسپلٹی نے اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کی

کابل میونسپلٹی نے اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کی

 

کابل میونسپلٹی کے نمائندے نعمت اللہ بارکزئی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گزستہ سال کابل میونسپلٹی کی اہم کامیابیوں اور رواں سال کے منصوبوں کے بارے میں میڈیا اور صحافیوں سے معلومات شیئر کیں۔

کابل میونسپلٹی کے نمائندے نعمت اللہ بارکزئی نے کہا کہ گزشتہ سال 21 مارچ 2022ءسے21 مارچ 2023ءتک کابل میونسپلٹی کے ریونیو ذرائع سے 4.3 بلین افغانی جمع کیے گئے اور یہ رقم شہری خدمات پر خرچ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 30 کلو میٹر سے زائد مین اور ذیلی سڑکوں کی تعمیر، 330,000 میٹرک ٹن کچرے کی نقل و حمل، 20 لاکھ سے زائد درختوں کو پانی دینا، 140 پارکوں کا تحفظ، 600,000 پودے لگانا، 1000 سے زائد کثیر المنزلہ عمارتوں میں دھوئیں کے فلٹر کی نگرانی اور تعمیراتی خلاف ورزیوں کی روک تھام ہماری اہم کامیابیوں میں شامل ہے۔ اسی طرح 10 مساجد کی تعمیر، خوبصورتی کے لیے تاریخی اور ثقافتی علامتوں کی تعمیر اور احتساب کے مقصد کے لیے سرگرمیوں کی ویڈیو کلپس اور رپورٹس شائع کرنا دیگر اہم اقدامات ہیں۔
بارکزئی نے 2023ء کے منصوبے میں 5 ارب افغانی سے زائد مالیت کے 150 نئے منصوبوں کا بھی اعلان کیا، جن میں سے 58 صرف مرکزی اور ذیلی سڑکوں کی تعمیر ہیں۔