کابل

کابل میں ترکمانستان سفیر کی وزیرخارجہ سے ملاقات 

کابل میں ترکمانستان سفیر کی وزیرخارجہ سے ملاقات 

کابل(بی این اے )

کابل میں ترکمانستان کے سفیر خواجہ عوضوف نے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی امور اور دونوں ممالک کے درمیان بڑے منصوبوں پر جامع بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں ترکمانستان کے سفیر نے عشق آباد اور کابل کے درمیان مثبت تعلقات کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور مزید کہا کہ ترکمانستان افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ امارت اسلامیہ دنیا بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے اور مثبت دوطرفہ تعلقات چاہتی ہے اور افغانستان کی سرزمین سے کسی کو بھی کسی ملک کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

واضح رہےکہ کابل میں گزشتہ روز بھی وزیر خارجہ سے روسی فیڈریشن کے سفیر نے ملاقات کی تھی۔