کابل

کابل میں پینے کے پانی کے 4 نیٹ ورکس کا افتتاح

کابل میں پینے کے پانی کے 4 نیٹ ورکس کا افتتاح

 

کابل ( بی این اے ) وزارت تعمیرات وترقی دیہات نے دارالحکومت کابل کے اضلاع استلف، کلکان، دہ سبز اور فرزہ میں پینے کے پانی کے 4 نیٹ ورکس کی تعمیر کی خبر دی ہے۔

وزارت کے مطابق یہ نیٹ ورکس یونیسیف کے مالی معاونت سے استالف، کلکان، دہ سبز اور فرزہ اضلاع میں بنیادی مراکز صحت میں 6 ملین 6 لاکھ 51 ہزار 422 افغانی کی لاگت سے مکمل ہوئے ہیں۔

ان نیٹ ورکس میں 130، 70، 65 اور 110 میٹر کی گہرائی میں چار کنوؤں کی کھدائی اور صاف پانی کے لیے دو اسٹیل ٹینکرز کی تعمیر شامل ہے، جس کے ذریعے مذکورہ اضلاع میں 830 خاندانوں اور مراکز صحت آنے والے افراد کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہو گی۔

یاد رہے کہ کابل میں پینے کے پانی کی کمی نے بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں جنہیں حل کرنے کے لیے امارت اسلامیہ نے سنجیدہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔