کابل

کابل: وزارت مائنز اور پٹرولیم کا گزشتہ سال 17 ارب 48 کروڑ 74 لاکھ افغانی ریونیو اکٹھا کرنے کا اعلان

کابل: وزارت مائنز اور پٹرولیم کا گزشتہ سال 17 ارب 48 کروڑ 74 لاکھ افغانی ریونیو اکٹھا کرنے کا اعلان

وزارت مائنز اور پٹرولیم کی سال سالانہ سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے
وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم کے پلاننگ اور پالیسی کے نائب وزیر شیخ ضیاء الرحمان الاریوبی نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم کی ایک سال کی کامیابیوں اور سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
یہ رپورٹ گورنمنٹ انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر میں میڈیا کے سامنے پیش کی گئی۔
اس کانفرنس میں وزارت کے ترجمان مفتی ہمایوں افغان اور ریونیو کے سربراہ مولوی محمد رسول عقاب نے بھی شرکت کی۔
نائب وزیر برائے منصوبہ بندی اور پالیسی نے وزارت کی سرگرمیوں، کامیابیوں اور کام میں شفافیت کے بارے میں کہا کہ: یہ خوشی کا مقام ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی فتح کے بعد ریونیو اکٹھا کرنے کے شعبے میں مائنز اینڈ پیٹرولیم سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔
علاوہ ازیں ترجمان مفتی ہمایوں افغان وزارت معدنیات و پیٹرولیم نے گزشتہ مالی سال کے جائزے ، کامیابیوں، بڑے اور چھوٹے ٹھیکوں، معدنیات کی پروسیسنگ، پرمٹ، تیل و گیس کے منصوبوں، تانبے کی کان عاینک اور تاپی منصوبوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
اس کے علاوہ رواں مالی سال اور کے اہم منصوبوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔
مفتی ہمایوں افغان نے وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم کے سالانہ ریونیو کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم نے گزشتہ سال 21 مارچ 2022ءسے21مارچ2023ءتک 17 ارب 48 کروڑ74 لاکھ 39 ہزار 50 افغانی ریونیو اکٹھاکرنےمیں کامیاب رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں583 فیصد اضافہ ہے۔