کابل

کابل: وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد کا غضنفر انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ، نئے شعبہ جات کا افتتاح

کابل: وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد کا غضنفر انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ، نئے شعبہ جات کا افتتاح

امارت اسلامیہ افغانستان کے صحت عامہ کے وزیر جناب ڈاکٹر قلندر عباد نے پروفیسر غضنفر انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ کیا اور نئے شعبہ جات کا افتتاح کیا۔
وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد نے غضنفر انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے انتظامی عملے، اساتذہ اور متعدد طلباء سے ملاقات بھی کی اور انہیں طبی تعلیم کے شعبے میں محنت اور مطالعہ کرنے کی ترغیب دی، انہوں نے اس ادارے کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ، ان کی کوشش ہے کہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
آخر میں ڈاکٹر قلندر عباد نے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے کئی نئے شعبہ جات کا افتتاح کیا۔