کابل

کابل کے نویں ضلع میں گلیوں کی تعمیر کا کام شروع

کابل کے نویں ضلع میں گلیوں کی تعمیر کا کام شروع

کابل(الامارہ)
کابل میونسپلٹی نے ایکس پیج پر لکھا کہ انہوں نے شہر کے 9 ویں ضلع میں گلیوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔
کابل میونسپلٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لیے آمدورفت اور شہری سہولیات پیدا کرنے کے لیے کابل میونسپلٹی نے 9 ویں ضلع کے سلیمان خیل علاقے میں گلیوں کی تعمیر کا کام اقوام متحدہ کے پروجیکٹ سروسز آفس کے تعاون سے شروع کردیا ہے۔
کابل میونسپلٹی کے محکمہ پراجیکٹس اینڈ پروگرامز کے حکام کا کہنا ہے کہ ان گلیوں کی کل لمبائی 847 میٹر اور چوڑائی (3 سے 4) میٹر ہے جس کی تعمیراتی کام 3 ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔