کابل

کابل یونیورسٹی میں 33 ملین افغانی کی لاگت سے 8 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع

کابل یونیورسٹی میں 33 ملین افغانی کی لاگت سے 8 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام شروع

 

کابل( بی این اے ) وزیر ہائیرایجوکیشن شیخ مولوی ندا محمد ندیم نے کابل یونیورسٹی میں 33 ملین افغانی کی لاگت سے 8 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا۔

وزارت ہائیرایجوکیشن کے ترجمان حافظ ضیاء اللہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں کابل یونیورسٹی میں 3.5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر اور 4.5 کلومیٹر سڑک کی مرمت شامل ہے۔

وزیر ہائیرایجوکیشن مولوی ندا محمد ندیم نے مذکورہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت سے کابل یونیورسٹی میں آمد ورفت میں سہولیات پیدا ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں کابل یونیورسٹی کی ترقی کے لیے دیگر منصوبے بھی بہت جلد بروئے کار لائے جائیں گے۔