کابل

کابینہ سیشن کا دوسرا اجلاس: دائیں ہاتھ والے گاڑیوں کی خرید و فروخت سے متعلق فیصلہ

کابینہ سیشن کا دوسرا اجلاس: دائیں ہاتھ والے گاڑیوں کی خرید و فروخت سے متعلق فیصلہ۔

رواں ہجری قمری سال کے کابینہ سیشن کا دوسرا اجلاس 25 جولائی 2023 کو رئیس الوزرا الحاج ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

رواں ہجری سال میں امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے منظور کردہ تیسرا فیصلہ جزوی تبدیلیوں کے ساتھ منظور کیا گیا۔
یہ کمیٹی گذشتہ ہجری سال کابینہ کے 34ویں اجلاس میں وزیر اقتصادیات قاری دین محمد حنیف کی سربراہی میں ٹرانسپورٹ افیئر ریگولیٹری کمیشن اور وزارت انصاف کے تعاون سے قائم کی گئی تھی۔
اس اجلاس کے فیصلے کے مطابق اقتصادی کمیشن توانائی کے منصوبوں کی ترجیحی ترتیب بین الوزارتی کمیشن کے تعاون سے ترتیب دیتا تھا، اب اس کے ساتھ  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف افیئرز کی محکمہ پالیسی و حکمت عملی بھی تعاون کرے گی۔
اس کے علاوہ کابینہ کے 31 ویں اجلاس کے فیصلے کی بنیاد پر اوزون کو ختم کرنے والے مادوں پر مونٹریال کی پابندی کے لیے کیگالی کی ترامیم کو اس اجلاس میں منظور کیا گیا۔ وزارت خارجہ اور ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کو اس حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔