کابل

کابینہ سیشن کا چوتھا اجلاس: بلٹ پروف گاڑیوں اور اسلحہ رکھنے کے متعلق کمیٹی کی رائے منظور کر لی گئی۔

کابینہ سیشن کا چوتھا اجلاس: بلٹ پروف گاڑیوں اور اسلحہ رکھنے کے متعلق کمیٹی کی رائے منظور کر لی گئی۔

کابینہ سیشن کے چوتھے اجلاس میں بلٹ پروف گاڑیوں اور ہتھیاروں کے لائسنس کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رائے منظور کرلی گئی۔ اس حوالے سے لائسنس کارڈز بنانے اور جاری کرنے کا کام متعلقہ اداروں کو سونپا گیا۔
اجلاس میں وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سربراہی میں کمیٹی کو مذکورہ وزارت کی جانب سے الیکٹرانک سسٹم کے قیام اور سرکاری اداروں کی جانب سے اس کے استعمال کی جامع تحقیقات کرنے کی ذمہ داری گئی۔ اس کا نتیجہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف افئیرز کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں موبائل فون آلات کی ترقی اور رجسٹریشن کے نظام کے ضابطے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ افغان پوسٹ کمپنی کے لیے 200 موٹر سائیکلوں کی خریداری کا معاہدہ بھی منظور کیا گیا اور وزارت خزانہ کو اس معاہدے کی رقم کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی۔