کابل

کابینہ سیشن کا 33واں اجلاس، 5 صوبوں میں کول پراسیسنگ پلانٹس بنانے کا فیصلہ

کابینہ سیشن کا 33واں اجلاس، 5 صوبوں میں کول پراسیسنگ پلانٹس بنانے کا فیصلہ

امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کا 33 واں اجلاس نائب رئیس الوزرا برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنرل ڈائریکٹریٹ آف افیئرز زمینوں کے جانچ کی کمیٹی کی تفویض کردہ رپورٹ کی سمری لینڈ گراب پریوینشن اینڈ ریسٹی ٹیوشن کمیشن کو ارسال کرے۔ جس کے مطابق پکتیا، پکتیکا، خوست، قندھار اور ننگرہار میں کوئلے کی ان لوڈنگ، لوڈنگ، پروسیسنگ اور پیکنگ کے لیے پلانٹ بنائے جائیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیلری ریگولیشن کمیشن وزارتوں اور سرکاری اداروں کی اضافی گاڑیوں کی سرکاری نیشنل بس کمپنی کو منتقلی کے حوالے سے وزارت خزانہ کی درخواست کی تحقیقات کرے اور اس حوالے سے ضروری فیصلہ کرے۔
اجلاس میں انتظامی کمیشن کو غیر ملکی قابض افواج کی جانب سے فوجی مراکز میں چھوڑے گئے طبی آلات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ضروری فیصلہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
اس کے علاوہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے TAP منصوبے کے لیے سیکریٹریٹ کی تعمیر کا پیش کردہ منصوبہ پیشہ ورانہ تشخیص اور اس حوالے سے فیصلوں کے لیے اقتصادی کمیشن کے حوالے کیا گیا۔