کابل

کابینہ سیشن کا 34واں اجلاس: رائٹ ہینڈ کاروں کی خرید و فروخت پر بحث۔

کابینہ سیشن کا 34واں اجلاس: رائٹ ہینڈ کاروں کی خرید و فروخت پر بحث۔

 

کابینہ اجلاس 6 جون کو  نائب رئیس الوزرا برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کی سربراہی میں ہوا۔
امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ کے 34ویں اجلاس میں وزیر اقتصادیات قاری دین محمد حنیف کی سربراہی میں ٹرانسپورٹ افیئر ریگولیٹری کمیشن کو دائیں ہاتھ چلنے والی گاڑیوں کی خرید و فروخت، رجسٹریشن اور اس کے دیگر معاملات کی چھان بین کرنے اور تفصیلات کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔
اجلاس میں اقتصادی کمیشن کو بینک آف افغانستان (APS) کے چینلز کے ذریعے متعلقہ اداروں کے بجٹ سے 3 افغانی کے بدلے غیر مالیاتی محصولات کی وصولی کے حوالے سے وزارت خزانہ کی درخواست کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی اور حتمی فیصلے کےلیے اسے کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔
علاوہ ازیں وزارت داخلہ کی سربراہی میں وزارت اطلاعات و ثقافت، اکیڈمی آف سائنسز اور قومی ادارہ برائے شماریات و اطلاعات اور دیگر وزارتوں اور سرکاری اداروں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کو مختلف اداروں کے ڈیٹا بیس میں متعدد اضلاع کے  انگریزی اور پشتو میں مختلف ناموں کا جائزہ لے کر اس کا حل نکالنے اور فیصلہ سازی کے لیے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔