کابل

کابینہ سیشن کا 35واں اجلاس: 31 اگست آخری امریکی فوجی کے نکلنے کے دن عام تعطیل کا فیصلہ

کابینہ سیشن کا 35واں اجلاس: 31 اگست آخری امریکی فوجی کے نکلنے کے دن عام تعطیل کا فیصلہ

 

کابینہ کا 35واں اجلاس نائب رئیس الوزرا برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کی صدارت میں ہوا۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان سے آخری امریکی فوجی کے نکلنے کے دن کو کیلنڈر میں سرکاری تعطیل کے طور پر درج کیا جائے گا، وزارت محنت و سماجی امور کا یہ منصوبہ نئے ہجری قمری سال کے آغاز کے ساتھ ہی منظور کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ بدخشاں میں شاہراہ ریشم کی تعمیر شدہ مقامات کے علاوہ دیگر جگہوں کی تعمیر کے لیے ترتیب کردہ منصوبے کی منظوری دے دی گئی اور کابینہ کی 14ویں قرارداد کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے کابل اور دیگر نامناسب جگہوں پر سیوریج کے ٹینکرز کو خالی کرنے سے روکا جائے۔ اس لیے قومی ادارہ برائے تحفظ ماحولیات کی سربراہی میں وزارت خزانہ، زراعت، آب پاشی و لائیو سٹاک، پانی و توانائی، ہاؤسنگ، وزارت شہری ترقی اور کابل میونسپلٹی کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کو مناسب جگہوں کی نشان دہی اور ان کے لیے متبادل جگہ تلاش کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔

اجلاس میں زمینوں پر قبضے کی روک تھام اور قبضہ شدہ زمینوں کی بازیابی کے کمیشن کو صوبہ بلخ کے مرکز میں فرٹیلائزر اینڈ الیکٹرسٹی کمپنی کے اپارٹمنٹس جو تاحال سابقہ فیکٹری کے ملازمین ​​کے تصرف میں ہیں حل کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔