کابل

کابینہ سیشن کا 36واں اجلاس: بکتر بند گاڑیوں کے استعمال کا جائزہ لینے کا فیصلہ

کابینہ سیشن کا 36واں اجلاس: بکتر بند گاڑیوں کے استعمال کا جائزہ لینے کا فیصلہ

امارت اسلامیہ افغانستان کی کابینہ سیشن کا 36واں اجلاس نائب رئیس الوزرا برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بکتر بند گاڑیوں کے استعمال اور سلحہ کے لائسنس کے اجرا  کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی۔
وزارت داخلہ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں وزارت دفاع، وزارت اقتصاد، وزارت خزانہ، سپریم کورٹ، انٹیلی جنس، احکامات اور ہدایات کی نگرانی کرنے والے اراکین کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف افیئرز کے اراکین شریک ہیں۔ کمیٹی کے اراکین مذکورہ موضوع کی تحقیقات کےلیے فیصلہ کرکے اسے اگلے کابینہ اجلاس میں شئیر کریں گے۔
اجلاس میں وزیر پانی و توانائی کی سربراہی میں کمیٹی کو ذمہ داری دی گئی کہ ہلمند، ارغنداب اور دیگر بڑے دریاؤں کے پانی کے استعمال کے حوالے سے پہلے سے مقرر کردہ کمیٹی کی رپورٹ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور نتیجہ کو کابینہ کے اجلاس میں فیصلے کے لیے پیش کیا جائے۔
اس کے علاوہ زمینوں پر قبضے کی روک تھام اور غصب شدہ زمینوں کی واپسی کے کمیشن کو مذکورہ کمیٹی کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں خوست، پکتیا، پکتیکا اور لوگر کے جنگلات سے لکڑی کی دیگر صوبوں میں منتقلی پر بھی بحث ہوئی۔