غور

کروڑوں ڈالر کے عوض صوبہ غور کے سیسے اور جست کی فروخت کے معاہدوں پر دستخط

کروڑوں ڈالر کے عوض صوبہ غور کے سیسے اور جست کی فروخت کے معاہدوں پر دستخط

 

کابل( بی این اے ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور نے معدنیات نکالنےوالی “اکرام نعیمی” اور “قلعہ افغان” کمپنیوں کے ساتھ غور کے سیسے اور جست کی فروخت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
وزارت معدنیات و پیٹرولیم کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ: “اکرام نعیمی کمپنی صوبہ غور میں سیسے اور جست کے پہلا بلاک، جس کا رقبہ تقریباً 175 مربع کلومیٹر ہے؛ ایکسپلوریشن فیز میں 10 ملین ڈالر اور استخراج کے مرحلے میں 36 ملین 2 لاکھ 7 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اس کے علاوہ غور کے سیسے اور جست کے تیسرے بلاک کے آدھے حصے کے معاہدے جس کا رقبہ تقریباً 104 مربع کلومیٹر ہے میں ایکسپلوریشن فیز میں 6 ملین 9 لاکھ 50 ہزار 420 ڈالر اور استخراج کے مرحلے میں 41 ملین 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔
معاہدے کے مطابق اکرام نعیمی کمپنی ہر سال 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر سماجی خدمات کے شعبے میں خرچ کرنے کی پابند ہوگی۔ 20 فیصد انکم ٹیکس ، 20 فیصد رائلٹی اور زمین کے کرایے سمیت کمپنی قندھار کے ضلع ارغنداب سے روزگان کے مرکز ترین کوٹ تک 209 کلومیٹر سڑک اور ضلع دہراود سے چتو پل تک سڑک تعمیر کرے گی۔ اسی طرح ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایکسپلوریشن کے مرحلے میں 5 لاکھ ڈالر اور استخراج کے مرحلے میں 2 لاکھ ڈالر خرچ کرے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ قلعہ افغان کمپنی سماجی خدمات اور ماحولیاتی تحفظ پر 8 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔
اس مقصد کے لیے ایکسپلوریشن فیز میں 85 ہزار ڈالر اور استخراج کے مرحلے میں 1 ملین 5 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے ۔
اس کے علاوہ مذکورہ کمپنی 20 فیصد انکم ٹیکس، 20 فیصد رائلٹی اور زمین کے کرایے سمیت غور-ہرات سڑک کے ساتھ ہرات رنگ روڈ کے کچھ حصے بھی مرمت کرے گی۔
یاد رہے کہ یہ کمپنیاں اپنی تمام تر پروسیسنگ ملک کے اندر کریں گی جس سے بالواسطہ اور بلاواسطہ 6 ہزار افراد کو روزگار بھی ملے گا۔