کنڑ اور پروان، چوکیوں اور کاروان پر حملے، ٹینک اور دو گاڑیاں تباہ، ہلاکتیں

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کنڑ اور پروان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کی چوکیوں اور کاروان پر حملہ کیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ  صوبہ کنڑ ضلع نورگل کے پنجشیرناؤ کےعلاقے زیڑی بابا کے مقام پر واقع تین فوجی چوکیوں اور گشتی […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کنڑ اور پروان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کی چوکیوں اور کاروان پر حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ  صوبہ کنڑ ضلع نورگل کے پنجشیرناؤ کےعلاقے زیڑی بابا کے مقام پر واقع تین فوجی چوکیوں اور گشتی پارٹی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جو دوپہر بارہ بجے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ تین اہلکار وں کو بھی ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

صوبہ پروان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کے لگ بھگ صدر مقام چاریکار شہر کے خلازئی کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ایک فوجی ٹینک اور ایک رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔