کونڑ

کونڑ ، واٹر سپلائی کے 3پراجیکٹس مکمل

کونڑ ، واٹر سپلائی کے 3پراجیکٹس مکمل

کابل(بی این اے )
کونڑ دیہات، تعمیر نو و ترقی کے محکمے کے حکام نے اس صوبے کے ضلع شیگل میں واٹر سپلائی کے 3 پراجیکٹس مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے ۔
ائی،ایم ،سی، آرگنائزیشن کے انچارج انجینئر عبدالقادر روشن نے بتایا کہ مذکورہ پراجیکٹس اس تنظیم کے مالی تعاون سے ضلع شیگل کے توحید آباد، شنگرشاہ اور مونی گاؤں میں 1 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی لاگت سے تعمیرکرکےان کا افتتاح کیاگیا۔
ذرائع کےمطابق، مذکورہ پراجیکٹس میں
3 گہرے کنوؤں کی کھدائی، 3 آبی ذخائر کی تعمیر ،11 کلومیٹر لمبے پائپ بچھانے ، اور 100 نلکوں کے جوڑنے کا کام شامل ہے جس کی تکمیل سے 950 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر مذکورہ صوبے کے دیہات، تعمیر نو و ترقی کے ڈائریکٹر شمس الرحمن سیلاب نے تعاون کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسی طرح کے دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کی امید ظاہر کی اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ مذکورہ منصوبے کی سختی سے حفاظت کریں۔