کونڑ

کونڑ ، 1.5 ملین افغانی کی لاگت سے ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ مکمل

کونڑ ، 1.5 ملین افغانی کی لاگت سے ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ مکمل

کابل(بی این اے )

کونڑ دیہات، تعمیر نو و ترقی کے محکمے کے حکام کے مطابق اس صوبے کے تیسرے ضلع میں ایک واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تعمیر مکمل کردیاگیاہے۔

مذکورہ صوبے کے دیہات، تعمیر نو و ترقی کے سربراہ شمس الرحمن سیلاب نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ ضلع چپے دری کے خٹک گاؤں میں یورپی یونین کی تنظیم کے مالی تعاون سے 1.5 ملین افغانی کی لاگت سے واٹر سپلائی کے ایک پروجیکٹ مکمل کرکے ، 168 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکار تنظیم کے انچارج انجینئر عصمت اللہ شمس نے بتایا کہ اس پراجیکٹ میں 50 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے اور 5 ہزار 136 میٹر پائپ بچھانے کا کام شامل ہے۔
واضح رہے کہ علاقے کے مکین اس پراجیکٹ کے نفاذ سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اسی طرح کے دیگر پراجیکٹس پر عمل درآمد کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔