گریشک،چوکی فتح، حملہ پسپا، کمانڈر سمیت 16 ہلاک

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ہلمند ضلع گریشک میں پولیس چوکی پر حملہ کیا، جبکہ کٹھ پتلی فوجوں کو مجاہدین کی مزاحمت کا سامنا ہوا۔ تفصیل کےمطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے بازار کے قریب […]

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ہلمند ضلع گریشک میں پولیس چوکی پر حملہ کیا، جبکہ کٹھ پتلی فوجوں کو مجاہدین کی مزاحمت کا سامنا ہوا۔

تفصیل کےمطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے بازار کے قریب زمبلی کے علاقے میں واقع اہم پولیس چوکی پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو تین گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی پر قبضہ جمالی اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے کمانڈر محمدولی سمیت 12 ہلاک جبکہ دیگران نے فرار کی راہ اپنالی، جن میں سے 4 کی لاشیں تاحال وہاں پڑے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجاہدین نے 2 ہیوی مشین گن، 2 راکٹ لانچر، 5 کلاشنکوفیں اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا اور مجاہدین نے کلاؤ اور سیدان گاؤں سے دشمن کا صفایا کروایا۔

واضح رہےکہ لڑائی کے دوران 3 مجاہدین بھی زخمی ہوئيں۔

دوسری جانب جمعرات کے روز 2015-06-25 مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ کٹھ پتلی فوجوں نے مذکورہ علاقے میں مجاہدین پر وسیع حملہ کیا، جنہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہوا، جو ایک گھنٹے تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئيں اور ہلاک شدہ گان کی لاشیں تاحال مجاہدین کی قبضے میں ہے۔