گریشک و مارجہ میں حملے و دھماکے،3 ٹینک وگاڑیاں تباہ

صوبہ ہلمند کے گریشک اور مارجہ اضلاع میں کٹھ پتلی فوجوں اور جنگجوؤں پر حملے و دھماکے ہوئيں۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز 2015-10-07 مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ ضلع گریشک کے حیدرآباد کے علاقے حاجی زقوم کاریز کے مقام پر فوجی ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ […]

صوبہ ہلمند کے گریشک اور مارجہ اضلاع میں کٹھ پتلی فوجوں اور جنگجوؤں پر حملے و دھماکے ہوئيں۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کےروز 2015-10-07 مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ ضلع گریشک کے حیدرآباد کے علاقے حاجی زقوم کاریز کے مقام پر فوجی ٹینک بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہوا اور اس میں سوار تمام اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب منگل کےروز 2015-10-06 مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے لگ بھگ مذکورہ علاقے ٹمبہ کے مقام پر فوجی ٹینک کو مجاہدین نے راکٹ لانچر کا نشانہ بناکر تباہ کردیا اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئيں۔

ضلع مارجہ سے اطلاع ملی ہےکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ سیستانی کے علاقے  میں پولیس گاڑی پر گھات کی صورت میں کی جانے والے حملے میں گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

اسی طرح منگل کےروز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے لگ بھگ شغزک کے علاقے میں مجاہدین نے ایک فوجی کو سنائیپرگن سے مار ڈالا۔