کابل

گزشتہ سال مجموعی طور پر 10,875 شکایات درج کی گئیں اور 7,915 شکایات موصول ہوئیں۔وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر

گزشتہ سال مجموعی طور پر 10,875 شکایات درج کی گئیں اور 7,915 شکایات موصول ہوئیں۔وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر

سالانہ کارکردگی رپورٹ

کابل: الامارہ

گذشتہ روز وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے حکام نے میڈیا سینٹر میں سرکاری احتساب پروگرام کے تحت پریس کانفرنس کے دوران وزارت کی ایک سالہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کے متعلق تفصیلات پیش کیں۔
پریس کانفرنس میں وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے حکام نے کہا: “گذشتہ سال وزارت کو کل 10,875 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 7,915 شکایات تک رسائی حاصل کی گئی۔ 1,669 کی تحقیقات جاری ہیں۔ 605 دیگر شکایات جو کہ اصولی طریقہ کار کے مطابق نہیں تھے، ان کو عدالتوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔
مذکورہ وزارت کے حکام نے مزید کہا کہ دفاعی، سیکیورٹی اور سول اداروں، عوامی مقامات، شادی ہالوں، یونی ورسٹیوں اور اسپتالوں میں معروف کاموں کی ترغیب اور منکرات کو روک دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں عسکری اور سول اداروں میں امر المعروف اور نہی عن المنکر کے قوانین اور دفعات کے نفاذ کی مسلسل نگرانی کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پانچ سالہ سٹریٹجک پلان، فکری اصلاح، بد عنوانی کے خلاف جدوجہد اور شکایات تک رسائی حاصل کرنے کے طریقہ کار سمیت قانونی مراحل کو مکمل کرنے کے لیے نو قانونی اور اصولی دستاویزات کے مسودے وزارت انصاف کو بھیجے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق محتسبوں کی  دینی و علمی تعلیم کی سطح کو بلند کرنا، ذرائع ابلاغ کے ذریعے امر با المعروف اور نہی المنکر کے بارے میں لوگوں کے ذہنوں سے تشویش کو ختم کرنا،  کو روشن کرنا، صوبائی حکام کی عوام کے ساتھ اچھے برتاؤ کی ترغیب کے لیے وزارت کے اعلی حکام کے دورے اور کابل شہر کے مختلف علاقوں میں 400 لاؤڈ اسپیکرز کی تنصیب گذشتہ سال میں وزارت کی دیگر سرگرمیوں میں سے ہیں۔
قانونی اور اصولی دستاویزات کے معاملات کو فروغ دینا، فوجی یونٹس میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا شعور اجاگر کرنا، محتسب کی صلاحیت کو بہتر بنانا، شکایات کا اچھے طریقے سے ازالہ کرنا اور لوگوں کی سوچ کو بہتر بنانا رواں سال کے لیے مذکورہ وزارت کے اہم منصوبوں میں سے ہے۔