کابل

گزشتہ ماہ 16.5 بلین افغانی مالیت کے 9 منصوبے مکمل

گزشتہ ماہ 16.5 بلین افغانی مالیت کے 9 منصوبے مکمل

کابل(الامارہ)
وزارت اقتصادیات کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند نے گزشتہ مہینے میں تقریباً 16.5 ارب افغانی مالیت کے 9 منصوبوں کا افتتاح کیا۔
ان منصوبوں میں ہرات تا خواف ریلوے کے چوتھے سیکشن کا دوسرا حصہ، آئرن ملز، نیلہ باغ ہاؤسنگ پراجیکٹ، کابل اور ہلمند میں کمرشل مارکیٹوں کی تعمیر، کابل کے ضلع سروبی میں 23 میگاواٹ بجلی کی پیداوار، صوبہ ہرات میں دو سب اسٹیشنوں کی تعمیر اور 220 KV پاور لائن بچھانے کا کام شامل ہیں۔