ہرات

گزشتہ ماہ 200 غیر ملکی سیاحوں کی ہرات آمد

گزشتہ ماہ 200 غیر ملکی سیاحوں کی ہرات آمد

 

کابل( بی این اے ) ہرات کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے اندر امریکہ، روس، اٹلی، فرانس، جرمنی، یونان، برطانیہ اور بعض دیگر ممالک سے 200 غیر ملکی سیاح ہرات میں سیاحت کر چکے ہیں۔

ہرات کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے شعبہ سیاحت کے سربراہ مولوی رحمت اللہ محمدی کا کہنا ہے کہ رواں سال 21 مارچ سے اب تک ہرات آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سیاح کابل، قندھار، مزار شریف، بامیان اور نورستان بھی گئے۔

انہوں صوبے میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں میں اضافے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مختلف صوبوں سے بھی تقریباً 4 ہزار ملکی سیاح ہرات کا دورہ کر چکے ہیں۔