گزشتہ چھ ماہ میں ریلوے وزارت کا جمع کردہ ریونیو

گزشتہ چھ ماہ میں ریلوے وزارت کا جمع کردہ ریونیو گزشتہ چھ ماہ میں ریل پٹری کے انتقالات اور آمدنی میں اولین چھ ماہ کی بہ نسبت بائیس فیصد (۲۲)اضافہ ہوا ہےـ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریلوے کے ذریعہ ایک اعشاریہ آٹھ ۱.۸ ملین میٹریک ٹن سامان کی منتقلی ہوئی ہےـ جس میں درآمدات […]

گزشتہ چھ ماہ میں ریلوے وزارت کا جمع کردہ ریونیو

گزشتہ چھ ماہ میں ریل پٹری کے انتقالات اور آمدنی میں اولین چھ ماہ کی بہ نسبت بائیس فیصد (۲۲)اضافہ ہوا ہےـ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریلوے کے ذریعہ ایک اعشاریہ آٹھ ۱.۸ ملین میٹریک ٹن سامان کی منتقلی ہوئی ہےـ جس میں درآمدات اور برآمدات شامل ہیں ـ جس کے نتیجہ میں ریل پٹری نے ایک اعشاریہ چار ۱.۴ ارب افغانی ٹیکس حاصل کئے ہیں ـ جو امارتِ اسلامیہ افغانستان کے بیت المال میں جمع کئے گئے ہیں ـ برآمدات میں خشک میوہ ، تر میوہ ،طبی جڑی بوٹیاں اور ایک اندازہ ٹرانزیٹ اموال شامل ہیں ـ جبکہ درآمدات میں تیل مصنوعات، غیر تیل مواد، مختلف مشینریوں کے پرزہ جات اور غذائی اشیاء شامل ہیں ـ
مجموعی طور پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ انتقالات اور ٹیکسز میں اضافہ کی وجوہات پانچ ہیں ـ پہلی وجہ یہ ہے کہ پورے افغانستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہےـ جس کی وجہ سے الحمدللہ انتقالات کا سلسلہ نہایت ہی پر امن رہتا ہے اور کسی خطرے کا سامنا نہیں کرتاـ
دوسری وجہ یہ ہے کہ امارتِ اسلامیہ کی سرحدات سے وابستہ سب ادارے آپس میں ہم آہنگی اور اتفاق رکھتے ہیں ـ جس کی وجہ سے بے جا تاخیر نہیں ہوتی ـ اور کام بدستور جاری رہتا ہےـ
تیسری وجہ یہ ہے کہ کرپشن نہیں ہےـ امارتِ اسلامیہ کی آمد کے ساتھ مالی کرپشن صفر درجہ تک آگیا ہے ـ اور یہ چیز انتقالات اور آمدنی کے اضافہ کا باعث بنی ہےـ
چوتھی وجہ یہ ہے کہ ریل ادارے کا علاقائی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ مثبت رویہ اور بنیادی ہم آہنگی ہےـ ریلوے ادارہ نے اپنے مثبت رویہ کے ذریعہ یہ ہم آہنگی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جس کی وجہ سے آمدنی میں اضافہ ہوا ہےـ
پانچویں وجہ یہ ہے کہ ریلوے نے ادارہ نے تاجر برادری کو ضروری آسائشیں فراہم کی ہیں اور ہمیشہ اس کوشش میں رہتا ہے کہ تاجروں کی تمام ضروریات پوری کرےـ تاکہ افغانستان کی معاشی پیش قدمی اور ترقی میں حصہ دار رہےـ