پکتیا

گزشتہ 8 ماہ میں پکتیا سے 71 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں

گزشتہ 8 ماہ میں پکتیا سے 71 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں

 

کابل ( الامارہ ) پکتیا کے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اس صوبے سے 71 ملین ڈالر کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ پکتیا کے صنعت و تجارت کے ڈائریکٹر محمد عظیم عظیمی کا کہنا ہے کہ پہلی بار انہوں نے وسط ایشیائی ممالک اور اٹلی کو کاغذ برآمد کیا ہے۔ ان کے مطابق برآمدی سامان کاغذ کے علاوہ خشک اور تازہ پھل،جڑی بوٹیاں، سبزیاں، اناج، کوئلہ اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔