کابل

گورنر افغانستان بینک سے اٹلی کی سفیر کی ملاقات

گورنر افغانستان بینک سے اٹلی کی سفیر کی ملاقات

کابل( الامارہ ) افغانستان بینک کے گورنر ہدایت اللہ بدری سے افغانستان میں اٹلی کی سفیر مسز نتالیہ اور وفد نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں بینک آف افغانستان کے گورنر ہدایت اللہ بدری نے ملک کی معاشی صورتحال، افغانی کرنسی کے استحکام کے عوامل، بینکنگ سیکٹر کی صورتحال، اسلامی بینکاری کے فروغ، مالیاتی شمولیت اور متعدد امور پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے مزید کہا کہ بینک آف افغانستان قوانین و ضوابط کی روشنی میں دنیا کے تمام ممالک، مالیاتی اور بینکنگ اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور پچھلے ڈھائی سالوں میں ہم نے ان اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کیے ہیں۔
ملاقات میں افغانستان میں اٹلی کی سفیر مسز نتالیہ نے بھی افغانستان کے معاشی اور مالیاتی استحکام اور افغانی کی قدر برقرار رکھنے کی اہمیت کا ذکر کیا اور اپنی طرف سے متعلقہ شعبوں میں تعاون کا وعدہ کیا۔