ہرات،کاپیسا و بلخ، فوجی کاروان اور مرکز پر مجاہدین کے حملے

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہرات، کاپیسا اور بلخ صوبوں میں فوجی کاروان اور مرکز پر  حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے عزیزآباد کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہرات، کاپیسا اور بلخ صوبوں میں فوجی کاروان اور مرکز پر  حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے عزیزآباد کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

دوسری جانب بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ صوبہ کاپیسا ضلع نجرآب کے افغانیہ کے علاقے چارقلعہ گاؤں کے قریب مجاہدین نے فوجی کاروان پر اسی نوعیت کا حملہ کیا، تاہم مزید تفصیل فراہم نہ ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز شام کے وقت صوبہ بلخ ضلع شورتپہ کے حیرتان کے علاقے میں واقع فوجی مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پر گریں، جس میں ایک اہلکار کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔