ہرات

ہرات، خواجہ عبداللہ انصاری کی برسی پر کتب نمائش کا انعقاد

ہرات، خواجہ عبداللہ انصاری کی برسی پر کتب نمائش کا انعقاد

 

کابل( بی این اے ) ہرات میں خواجہ عبداللہ انصاری کے 1149ویں برسی کے موقع پر کتابوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
نمائش کا افتتاح “مطالعے کی ثقافت کے فروغ ” کے عنوان سے ہرات کے نائب گورنر مہاجر فراہی کی موجودگی میں کیا گیا۔
اس نمائش کے افتتاح کے دوران مہاجر فراہی نے مطالعے کو افغان قوم کی وہ ثقافت قرار دیا جو وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوتا جارہا ہے۔ حکومت اور نجی شعبہ کو چاہیے کہ اسے دوبارہ زندہ کیا جائے۔

انہوں کہا کہ علم کے میدان میں ترقی کی جائے اور افغانوں کو اس میدان میں پیچھے نہ چھوڑا جائے۔
یاد رہے کہ مذکورہ کتب نمائش کے افتتاح کے موقع پر صوبہ ہرات کے مقامی حکام، ادیبوں، بزرگوں اور سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔