ہرات

ہرات، محکمہ کھیل کی مقبوضہ زمین واگذار

ہرات، محکمہ کھیل کی مقبوضہ زمین واگذار

کابل (بی این اے) ہرات میں محکمہ کھیل کی زمین جو مقامی طاقتور مافیا نے ہتھیا لی تھی واپس لے کر صوبائی فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس حوالے کر دی گئی۔
باختر نیوز ایجنسی کے مطابق فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کے جنرل ڈائریکٹریٹ نے نیوز لیٹر میں لکھا ہے کہ ہرات ماہی فروشان ٹاؤن میں تئیس ایکڑ پر مشتمل زمین 2013 میں ایک اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے ہرات کے فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کی گئی تھی جو بعد ازاں طاقتور حلقوں ہڑپ لی، ہرات سٹی میونسپلٹی اور ہرات صوبائی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کی تحقیقات کے بعد مذکورہ زمین واپس لے کر محکمہ فزیکل ایجوکیشن کو دے دی گئی۔