ہرات

ہرات، 16 ملین ڈالر کی لاگت سے دوا ساز فیکٹری کا افتتاح

ہرات، 16 ملین ڈالر کی لاگت سے دوا ساز فیکٹری کا افتتاح

 

کابل ( الامارہ ) آج نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر، ہرات کے گورنر شیخ مولانا نور احمد اسلام جار اور صوبے کے تاجروں کی موجودگی میں 16 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے افغان میڈیسن کے نام سے دوا ساز فیکٹری کا افتتاح کیا گیا۔

فیکٹری کے حکام کا کہنا ہے کہ: 16 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ، انہوں نے افغانستان میں دوا سازی کی یہ فیکٹری لگائی ہے۔

دوا ساز فیکٹری کے حکام کے مطابق: اس فیکٹری کے فعال ہونے سے 350 افراد کو براہ راست اور تقریباً 2000 افراد کو بالواسطہ روزگار فراہم ہوا ہے۔

اس فیکٹری میں تیار ہونے والی ادویات میں مختلف اقسام کی گولیاں، شربت، خشک پاؤڈر اور کیپسول شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس فیکٹری کی تعمیر 2016ء میں ایک مقامی تاجر حاجی امان اللہ مرحوم نے شروع کی تھی جو کچھ عرصہ قبل مکمل ہوا اور آج اعلی حکام کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا۔