ہرات

ہرات ، مزید 40 تعمیر شدہ مکانات زلزلہ متاثرین کے حوالے

ہرات ، مزید 40 تعمیر شدہ مکانات زلزلہ متاثرین کے حوالے

کابل(الامارہ )
صوبہ ہرات کے ضلع زندہ جان میں مزید 40 تعمیرشدہ مکانات زلزلہ متاثرین کے حوالے کر دیے گئے۔
ہرات مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہرات زلزلہ زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں ملک کی صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے 20 ملین افغانی کی لاگت سے تعمیر شدہ مزید 40 مکانات بھی اس صوبے کے ضلع زندہ جان کے زلزلہ متاثرین کے حوالے کردیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان گھروں کے علاوہ صحت کے مراکز اور سکول بھی بنائے جا رہے ہیں۔
یہ اس حال میں جبکہ کچھ عرصہ قبل زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 73 مکانات حوالے کیے گئے تھے۔