ہرات

ہرات میں زلزلہ متاثرین کے لیے مزید 60 مکانات کی تعمیر کا آغاز

ہرات میں زلزلہ متاثرین کے لیے مزید 60 مکانات کی تعمیر کا آغاز

 

کابل(بی این اے)صوبہ ہرات کے ضلع زندہ جان کے گاؤں آسیہ بدک میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 60 مکانات کی تعمیر کا کام ہرات کے گورنر اور چیمبر آف انڈسٹریز اینڈ مائنز کے عہدیداروں کی موجودگی میں شروع ہو گیا ہے۔

ہرات کے گورنر شیخ الحدیث مولانا نور احمد اسلام جار نے زلزلہ متاثرین کی مدد میں تعاون کرنے پر صنعتکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان سے کہا کہ وہ ہمیشہ کی طرح حکومت کے ساتھ اپنے معاشرے کی خدمت کریں۔

صنعتکاروں نے یقین دلایا کہ وہ زلزلہ سے متاثرہ شہریوں کے مسائل کے حل اور شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یاد رہے کہ اس ضلع میں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے سینکڑوں مکانات کی تعمیر کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔