ہرات

ہرات میں مزید 66 مکانات زلزلہ متاثرین کے حوالے

ہرات میں مزید 66 مکانات زلزلہ متاثرین کے حوالے

کابل(بی این اے )
ہرات کے گورنر شیخ الحدیث مولانا نور احمد اسلام جار اور متعدد دیگر اداروں کے سربراہان کی طرف سے صوبہ ہرات کے اضلاع گلران اور اینجل کے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے صنعتکاروں کی مالی امداد سے تعمیر شدہ 66 معیاری مکانات ان کے حوالے کردیے گئے۔
گورنر ہرات شیخ الحدیث مولانا نور احمد اسلام جار نے صنعتکاروں اور تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کی علاقائی انتظامیہ صنعتکاروں کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرتی۔
دوسری جانب ہرات کے ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت اور زلزلہ متاثرین قائم خصوصی کمیشن کے ترجمان مولوی احمد اللہ متقی نے بتایا کہ زلزلہ سے متاثرہ مختلف علاقوں میں 4 ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر مکمل جبکہ 2 ہزار مزید مکانات مستقبل قریب میں تعمیر کیے جائیں گے۔
ہرات چیمبر آف انڈسٹریز اینڈ مائنز کے سربراہ حمید اللہ خادم نے کہا کہ مذکورہ مکانات اس صوبے کے صنعتکاروں نے 30 ملین افغانی کی لاگت سے بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ ان مکانات کی تعمیر پر گلران کے گاؤں سیہ بدک کے رہائشی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ عید اپنے نئے گھروں میں منائیں گے۔