ہفت اور ہشت ثور کی مناسبت سے امارت اسلامیہ کا اعلامیہ

ماہ ثور کی ساتویں اور آٹھویں تاریخیں ہمارے ملک کے معاصر تاریخ میں دو اہم دن ہیں،جن کا تحقیقی جائزہ لیا جائے، تو ان سے کافی عبرتیں اور نصیحتیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ چالیس سال قبل 07/ثور 1357 ھش بمطابق 27/ اپریل 1978ء  کمیونزم انقلاب اور بعد میں جہاد کا آغاز ہوا۔ روسی جارحیت اور […]

ماہ ثور کی ساتویں اور آٹھویں تاریخیں ہمارے ملک کے معاصر تاریخ میں دو اہم دن ہیں،جن کا تحقیقی جائزہ لیا جائے، تو ان سے کافی عبرتیں اور نصیحتیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

چالیس سال قبل 07/ثور 1357 ھش بمطابق 27/ اپریل 1978ء  کمیونزم انقلاب اور بعد میں جہاد کا آغاز ہوا۔ روسی جارحیت اور مجاہد عوام کے ہاتھوں کمیونسٹ حکمرانی کا  تختہ الٹنا، ہمیں سیکھلاتا ہے کہ اس ملک میں اجنبی نظریہ اگر چہ اس کا دلچسپ نعرہ  اور سالوں سے اس کے لیے  پروپیگنڈہ کیا جاچکا ہو، پھر بھی یہاں نہیں چلےگی۔

ہم ایسے حال میں ہفت ثور کے کمیونزم کودتاہ کی مذمت کرتے ہیں اور اسے  ملک کے موجودہ بحرانوں کا آغاز سمجھتےہیں، نیز  ہشت ثور کی کامیابی افغان عوام کی مایہ ناز  جہادی کامیابی سمجھتے ہیں اور افغان مجاہد عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ ہشت ثور کی کامیابی اور کیمونزم کے خلاف جہادی برتری کسی خاص تنظیم یاگروہ کا ذاتی فخر اور کارنامہ نہیں ہے، بلکہ جہادی کی کامیابی تمام افغان ملت کا مشترکہ فخر ہے، جس نے اللہ تعالی کی نصرت سے کمیونزم کے فتنے کو محوہ کیا اور دنیا  کو  ایک غیرفطری نظریہ کے شر سے نجات دلایا۔

امارت اسلامیہ افغانستان درحقیقت کمیونزم کے خلاف جہاد کی آرزوؤں کا وارث ہے، جب ہشت ثور کی کامیابی کے بعد چند جہادی رہبر اپنے اصل اسلامی مسیر سے منحرف ہوئے۔ کرپشن ، ملک کی تباہی اور لوٹ مار  کا رخ  کیا اور مقدس جہاد کی آرزوؤں کو خطرے سے روبرو کیا، تو امارت اسلامیہ نے جہاد کے اہداف اور پندرہ لاکھ شہداء  کی ارمانوں کی تحفظ کی خاطر اقدام کیا۔

امارت اسلامیہ کو تاحال اسی مؤقف پر اصرار ہے اور جہادی اہداف کے حصول کو اپنی فریضہ سمجھتی ہے۔ یہ کہ ہمارا ہدف برحق اور مقدس اسلامی نظام کا قیام ہے، ہمیں اللہ تعالی پر بھروسہ  ہے کہ اللہ تعالی ہمارا مدد اور نصرت کریگا اور  وہ دن ضرور آنے والی ہے ، کہ کمیونزم اور امریکی جارحیت کے خلاف ہمارے لاکھوں شہداء، زخمیوں، معذروں، قیدیوں ااور مہاجرین کی آرزو  پوری ہونگے۔ ان شاءاللہ تعالی

امارت اسلامیہ افغانستان

11/ شعبان المعظم 1439 ھق بمطابق 07 / ثور 1397 ھش

27 / اپریل   2018 ء