ہلمند،اہم چوکی سے فوجیں فرار،دو پولیس ہلاک

کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ ہلمندضلع موسی قلعہ میں چوکی کو چھوڑ کرفرارجبکہ ضلع گریشک میں پولیس اہلکاروں پر دھماکہ ہوا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے ضلع موسی قلعہ کے لنڈی ناوہ کے دوراہی کے مقام پر واقع اہم فوجی چوکی کو کٹھ پتلی فوجوں نے مجاہدین کی […]

کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ ہلمندضلع موسی قلعہ میں چوکی کو چھوڑ کرفرارجبکہ ضلع گریشک میں پولیس اہلکاروں پر دھماکہ ہوا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے ضلع موسی قلعہ کے لنڈی ناوہ کے دوراہی کے مقام پر واقع اہم فوجی چوکی کو کٹھ پتلی فوجوں نے مجاہدین کی خوف سے چھوڑ کر فرار کی راہ اپنالی اور فرار کے وقت مجاہدین نے چوکی کمانڈر کو محافظ سمیت سنائیپرگن سے مار ڈالا۔

ضلع گریشک سے اطلاع ملی ہےکہ اتوار کےروز 2015-06-07 مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے کے لگ بھگ نہرسراج کے علاقے سرخ شاخ کے مقام پر پولیس اہلکاروں کا موٹر سائیکل بارودی سرنگ کا نشانہ بن کر تباہ ہوا اور اس پر سوار 2 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔