ہلمند

ہلمند، منشیات کی فیکٹری تباہ کر دی گئی

ہلمند، منشیات کی فیکٹری تباہ کر دی گئی

 

کابل( بی این اے ) صوبہ ہلمند کے ضلع کجکی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران منشیات کی ایک فیکٹری تباہ کر دی۔

صوبائی پولیس چیف کے ترجمان نے باختر نیوز کو بتایا کہ فیکٹری میں 3111 کلو ایفیڈرا، 200 لیٹر تیزاب، 500 کلو چونا، 200 لیٹر ڈیزل اور منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء موجود تھیں جو مکمل طور پر نذر آتش کر دی گئیں۔