ہلمند

ہلمند؛ فٹبال مقابلے سباوون ہاشمی ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سے اختتام پذیر

ہلمند؛ فٹبال مقابلے سباوون ہاشمی ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سے اختتام پذیر

کابل (الامارہ)
صوبہ ہلمند کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس سے متعلقہ فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے ضلع گرشک کے الفتح بستی ہائی سکول میں 12 ٹیموں کے درمیان فٹ بال مقابلے سباوون ہاشمی ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر ہوگئے۔
ان مقابلوں کا فائنل سباون ہاشمی اور غلام رسول فضلی ٹیموں کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں سباون ہاشمی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کو 1/3 گول کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کے اختتام پر فاتح ٹیم کو چیمپئن شپ ٹرافی اور بہترین کھلاڑیوں کو مختلف تحائف دیے گئے۔