ہلمند

ہلمند ؛ 8 ٹیموں کے درمیان فٹ بال مقابلوں کا آغاز

ہلمند ؛ 8 ٹیموں کے درمیان فٹ بال مقابلوں کا آغاز

کابل(بی این اے )
صوبہ ہلمند کے ضلع بہرامچہ میں مذکورہ ضلع کے فٹ بال منیجر کی جانب سے آٹھ ٹیموں کے درمیان فٹ بال ناک آؤٹ مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ان مقابلوں کے افتتاحی میچ میں اتحاد ٹیم نے اپنی حریف خراسان کی ٹیم کو دو صفر کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ یہ مقابلے ناک آؤٹ فارمیٹ میں منعقد ہوکر ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔