ہلمند وبلخ، تین چوکیاں فتح،14 ہلاک، ٹینک و اسلحہ غنیمت

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہلمنداور بلخ صوبوں میں پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں کی چوکیوں پر حملہ کیا۔ تفصیل کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع نوزاد کے انزرشالی کے علاقے میں واقع پولیس […]

عزم جہادی آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہلمنداور بلخ صوبوں میں پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں کی چوکیوں پر حملہ کیا۔

تفصیل کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع نوزاد کے انزرشالی کے علاقے میں واقع پولیس اہلکاروں کی چوکی پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی کا کنٹرول حاصل کرلیا اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 7 ہلاک جبکہ دیگران نے فرار کی راہ اپنالی اور مجاہدین نے ایک ٹینک، 6 عدد کلاشنکوفیں، ایک مارٹرتوپ، ایک راکٹ لانچر اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد شہید جبکہ دو زخمی ہوئيں۔ تقبلہ اللہ

ضلع خانشین سے موصولہ رپورٹ کے مطابق  منگل کےروز 2015-07-21 مقامی وقت کے مطابق  شام چھ بجے کے لگ بھگ قلعہ سوز کے علاقے میں پولیس گاڑی پر مجاہدین نے گھات کی صورت میں حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ چوتھا زخمی ہوا۔

صوبہ بلخ سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز 2015-07-21 مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے لگ بھگ ضلع چمتال کے جوئے شور کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے اسی نوعیت کا حملہ کیا، جو دو گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں مجاہدین اللہ تعالی کی نصرت سے چوکی پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات جنگجوؤں میں سے 4 ہلاک جبکہ 2 زخمی اور دیگر ان نے فرار کی راہ اپنالی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے جوابی فائرنگ سے 2 مجاہدین بھی شہید ہوئے۔ تقبلہمااللہ

دوسری جانب منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ ضلع چاربولک کے خواجہ رشنائی کے علاقے میں قائم جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین قبض ہوئے اور وہاں تعینات جنگجو فرار ہوئيں، جبکہ مجاہدین نے دو موٹرسائیکلیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔