ہلمند و زابل،فورسز پر حملے، کمانڈر سمیت 5 قتل، گاڑی و اسلحہ غنیمت

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہلمند اور زابل صوبوں میں پولیس اور فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے صوبہ ہلمند ضلع خانشین کے لنڈی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں  پر گھات کی صورت میں کی جانے والے حملے میں پولیس کمانڈر شائستہ گل دو […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ہلمند اور زابل صوبوں میں پولیس اور فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے صوبہ ہلمند ضلع خانشین کے لنڈی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں  پر گھات کی صورت میں کی جانے والے حملے میں پولیس کمانڈر شائستہ گل دو محافظوں سمیت موقع پر ہلاک اور ان کی گاڑی اور دو کلاشنکوفوں کو مجاہدین نے غنیمت کرلیا۔

دوسری جانب جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق دوپہرگيارہ بجے کے لگ بھگ ضلع مارجہ کے کیمپ کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جس میں ایک سپلائی گاڑی اور ایک بلڈوز تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز مقامی وقت کےمطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ صوبہ زابل کے صدر مقام قلات شہر کے پکی پل کے علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں پر ہونے والے حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوئے اور مجاہدین نے دو کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔