ہلمند و قندہار حملے، کمانڈر سمیت 20 ہلاک و زخمی

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے سیکورٹی فورسز کو قندہار اور ہلمند صوبوں میں نشانہ بنایا۔ تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز شام کے وقت صوبہ ہلمند ضلع ناوہ کے سرخدوزئی کے علاقے میں مجاہدین کے حملوں میں چار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور جمعہ کے روز صبح کے وقت […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے سیکورٹی فورسز کو قندہار اور ہلمند صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز شام کے وقت صوبہ ہلمند ضلع ناوہ کے سرخدوزئی کے علاقے میں مجاہدین کے حملوں میں چار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے اور جمعہ کے روز صبح کے وقت مذکورہ علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں پر ہونے والے حملے میں تین اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔

اسی طرح صدر مقام لشکرگاہ شہر کے سپینہ کوٹہ کے علاقے میں مجاہدین کے سنائیپرگن حملے میں دو جنگجو اور پولیس اہلکار قتل ہوئے۔

دوسری جانب عشاء کے وقت ضلع گریشک کے اوپاشک اور سربند کے علاقوں میں پانچ جنگجوؤں اور پولیس اہلکاروں کو مجاہدین نے مار ڈالے۔

صوبہ قندہار سے اطلاع ملی ہےکہ جمعرات کے روز مغرب کے وقت اور جمعہ کے روز صبح کے وقت ضلع ارغندآب کے سربند اور سرکاری باغ کے علاقوں میں بموں سے کمانڈر لعل خان سمیت 8 اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا ہوا۔